سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں بدھ 18 فروری کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں منگل کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو اس اضافے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 114 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 583 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو چاندی کی قیمت میں بھی 32 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی فی تولہ 8 ہزار 14 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 898 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 933 ڈالر ہو چکی ہے۔ جبکہ آج فی اونس چاندی کی قیمت 75.30 ڈالر تک پہنچ گئی۔