بدھ 18 فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 57 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 60 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 54 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 11 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 60 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 21 پیسے، کویتی دینار کی 915 روپے 73 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 49 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 7 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 62 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 73 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 34 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 45 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 21 پیسے رہی۔