Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 3 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 45 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 46 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 46 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 8 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 56 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے 70 پیسے، کویتی دینار کی 913 روپے 24 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 64 پیسے رہی۔
دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 20 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 91 پیسے جبکہ قیمت فروخت 74 روپے 91 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 63 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 77 پیسے رہی۔

شیئر: