سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں بدھ 4 مارچ کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 367 روپے ہو چکی ہے۔
تاہم دوسری جانب بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار چار روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 719 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 172 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 85.20 ڈالر ہو چکی ہے۔