Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قدیم پہچان‘: عید کے قریب آتے ہی جدہ تاریخیہ کے بازاروں کی روایتی رونق

عیدالفطر کی آمد سے قبل جدہ تاریخیہ میں بھرپور ثقافتی اور روحانی رونق دیکھنے میں آ رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس کی تنگ گلیاں اور پرانی عمارات جو روایتی لکڑی کی جالیوں سے سجائی جاتی ہیں جنہیں رواشین کہا جاتا ہے، سے چمک اٹھتی ہیں جن سے مقامی افراد اور سیاح ماضی کی قدیم یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔
اس ماحول کے ذریعے صدیوں پرانے سماجی اور ثقافتی ورثے کو دوبارہ سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے جس سے جدہ تاریخیہ کی منفرد پہچان عیاں ہوتی ہے۔
رمضان کے آخری دنوں میں یہ علاقہ مصدقہ حجازی تعمیرات کی عکاسی کرتے ہوئے رونق سے بھرپور ہو جاتا ہے۔
گلیاں روایتی فانوس اور روشنیوں سے چمک اٹھتی ہیں اور دکانداروں اور کاریگروں کی آوازیں فضا میں گونجتی ہیں اور وہ اپنے دستکاری اور وراثتی مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں۔
یہ تہوار کا ماحول ہوتا ہے جس سے روزمرہ کی زندگی کی رونق دوبارہ سے زندہ ہو جاتی ہے جو اس علاقے کی قدیم پہچان ہے۔
عید کے قریب آتے ہی روایتی بازار چہل پہل سے بھرپور ہو جاتے ہیں جس سے خریدار کھینچے چلے آتے ہیں اور وہ کپڑے، پرفیوم، اگربتیاں اور مقامی مٹھائیاں خریدتے ہیں۔
یہ ماحول پرانے بازاروں کی جھلک پیش کرتا ہے جو ایک وقت میں جدہ کی سماجی اور معاشی زندگی کی دل کی دھڑکن ہوا کرتے تھے۔

جشن کے موقعے پر ثقافتی اور وراثتی تقریبات جدہ تاریخیہ کے کئی مقامات پر منعقد کی جاتی ہیں۔
سیاح حجازی لوک فن پارے، روایتی دستکاریاں، فیملی فرینڈلی تفریح اور پرانے علاقوں اور عمارتوں کے دوروں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں جن میں اہم گلیاں جیسے حارتہ الشام، حارتہ المظلوم اور حارتہ البحر شامل ہیں۔

 

شیئر: