الباحہ میں مختلف قسم کی مٹھائیوں اور خشک میوہ جات کی خریداری
الباحہ ریجن میں مٹھائیوں کی دکانیں اور بیکریوں پر شہریوں کا بھرپور رش دیکھنے کو مل رہا ہے جو عیدالفطر کے موقع پر روایتی اور نئی اقسام کی مٹھائیاں خرید رہے ہیں جو عربی کافی کے ساتھ چھٹیوں کی من پسند سوغات ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق الباحہ سٹی اور قریبی گورنریٹس میں شام کے وقت خریداروں کا رش بڑھتا دکھائی رے رہا ہے۔
گاہک مختلف قسم کی چیزیں خرید رہے ہیں جن میں کھجور سے بھرے ہوئے معمول، میوہ جات، بسکٹ اور چاکلیٹس شامل ہیں۔
بعض گاہک تیار چیزیں خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن کچھ فیملیز گھر پر ہی مٹھائیاں بنانا پسند کرتی ہیں تاکہ خوشی کو بھرپور انداز میں منایا جا سکے۔
سیزن میں ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے مقامی سطح پر کاروبار کرنے والے خصوصی طور پر گفٹ پیکیجنگ کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔
ان سرگرمیوں میں اضافہ کمیونٹی کے مضبوط سماجی اقدار کی عکاسی کرتا ہے جبکہ فیملیز کے ایک دوسرے کے گھر جانے اور بابرکت موقعے پر مبارک باد دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
