Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے تحفے: جدہ میں ’سونے اور وائٹ گولڈ‘ کے زیورات کی فروخت میں اضافہ

سونا آج بھی کئی فیملیز کے لیے سب سے پسندیدہ تحفہ تصور کیا جاتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
عیدالفطر کے قریب آتے ہی جدہ کی سونے اور جیولری کی دکانوں پر خریداروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عید الفطر کی وجہ سے زیورات اور سونے کے سیٹوں کی مانگ بڑھ رہی ہے جو اس موقع کی مناسبت سے رائج سماجی روایات کے مطابق ہے۔
ایس پی اے نے جب جدہ کی کئی گولڈ مارکیٹوں کا دورہ کیا تو وہاں لوگ 18 اور 21 قیراط کے سونے کے کنگنوں، چوڑیوں اور سیٹوں کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے تھے جبکہ وائٹ گولڈ اور روزمرہ کے استعمال کے لیے خوبصورت ڈیزائن بھی توجہ کا مرکز تھے۔
کچھ خریدار مہنگے سیٹ خریدنے کو ترجیح دے رہے تھے تاکہ انہیں فیملی تقریبات اور تہوار کے وقت تحفے کے طور پر دیا جا سکے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود شعبے سے منسلک افراد نے بتایا کہ رمضان کے دنوں میں خریداری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عیدالفطر کے قریب آتے ہی غیر معمولی رش ہے۔
اپنی خوبصورت اور سماجی قدر کی وجہ سے سونا آج بھی کئی فیملیز کے لیے سب سے پسندیدہ تحفہ تصور کیا جاتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ سجاوٹ اور ذاتی استعمال کے لیے 21 قیراط سونے کی مانگ بہت زیادہ ہے جبکہ 24 قیراط سونے کو بچت اور سرمایہ کاری کے لیے ترجیح دی جاتی ہے۔

اس وقت 24 قیراط سونے کی قیمت 605.25 سعودی ریال، 21 قیراط کی قیمت 529.59 سعودی ریال جبکہ 18 ریال کی قیمت 453.94 سعودی ریال ہے۔

 

شیئر: