Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تاریخیہ کی پرانی گلیوں میں آج بھی ’حجاز کی ثقافت زندہ ہے‘

جدہ تاریخیہ کی گلیاں اور پرانے روایتی مکانات اس وقت رمضان کے سماجی اور روحانی مناظر کے ذریعے حجاز کی ثقافت کی اصل روح کو ایک مرتبہ پھر زندہ کر رہے ہیں۔
جدہ تاریخیہ کے رہائشی اور ٹور گائیڈ بندر الحربی نے سعودی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہاں کے مقامی افراد روایتی طور پر ماہ رمضان کا استقبال فانوسوں اور رمضان کی مشہور توپ سے کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہینہ ایک ایسے دور میں تبدیل ہو جاتا ہے جہاں خاندان افطار کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں اور پڑوسی سماجی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پکوان ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
نمازِ تراویح کے بعد، جدہ تاریخیہ کے چوک میں لوگ کیرم اور بنٹے کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ جدید ثقافتی ورکشاپس اور دستکاری کی نمائشیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ عبادت، خاندانی تعلقات اور بھائی چارے کے گرد گھومنے والی یہ روایات نئی نسلوں کو ان کی ثقافتی شناخت سے جوڑے رکھیں۔

شیئر: