Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں رمضان کے دوران 40 لاکھ سے زائد افراد کی آمد

ماہ رمضان میں البلد کے علاقے میں متنوع سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں ماہ رمضان کے دوران وزیٹرز کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق البلد کے تاریخی علاقے میں آنے والوں میں سعودی شہری، تارکین وطن اور مختلف ممالک سے آنے والے سیاح شامل تھے۔
وزیٹرز کی ریکارڈ تعداد عالمی سطح پر علاقے کی ثقافتی اور سماجی حیثیت کو بھی اجاگر کرتی ہے جہاں روایت اور جدت ایک ہمہ جہت ثقافتی نظام کے تحت یکجا دکھائی دیتی ہے۔
ماہ رمضان میں البلد کے علاقے میں متنوع سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ثقافتی تجربات، انٹرایکٹیو سرگرمیاں، عوامی بازار اور روایتی پکوانوں کے سٹالز شامل تھے جس سے مملکت کے ثقافتی ورثے کی بھرپورعکاسی ہوتی ہے۔
متنوع سرگرمیوں سے تاریخی علاقہ زندگی سے بھرپور مرکز میں تبدیل ہو گیا جہاں سرگرمیاں اور سماجی روایات ایک دوسرے سے گھل مل گئیں۔
اس امتزاج نے ایک منفرد ماحول پیدا کیا جو اس جگہ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ باہمی تعلقات اور روابط کے اقدار کو نمایاں کرتا ہے جو ماہ رمضان کی خاص پہچان ہے۔
ثقافتی مراکز اور عجائب گھروں کی وجہ سے بھی وزیٹرز کو منفرد تجربے کا موقع ملا۔ علمی پروگرام اور انٹرایکٹیو ورکشاپس کے ذریعے جدہ کی تاریخ اور اس کے تہذیبی ورثے سے روشناس کرانے کے ساتھ روایتی ہنر اور مقامی مصنوعات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

رمضان کے پورے مہینے میں تاریخی بازار اور تجارتی مراکز میں رونق رہی جہاں اقتصادی سرگرمیاں ثقافتی ایونٹس کے ساتھ ہم آہنگ تھیں۔
 
یاد رہے کہ جدہ تاریخیہ کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہاں ثقافتی سیاحت اور تاریخی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

 

شیئر: