Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے تاریخی بازاروں میں عیدالفطر کے لیے شہریوں کی خریداری

جدہ کے تاریخی بازاروں میں ان دنوں خریداروں کا بہت رش ہے اور عیدالفطر کی خریداری کے لیے جدہ کے تاریخی ڈسٹرکٹ (البلد) کی قدیم گلیوں کا رخ کر رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عیدالفطر کے آتے ہی روایتی بازاروں میں خریداروں کی گہما گہمی ہے جہاں عید کے کپڑے، پرفیوم، مٹھائیاں، خشک میوے اور ہاتھ سے بنی ہوئی دستکاریوں کی خریداری کر رہے ہیں۔
جدہ کے یہ تاریخی بازار اپنے شاندار تعمیراتی اور ثقافتی ورثے کی وجہ سے اس وقت گہما گہمی سے بھرپور ہیں۔ یہ بازار معاشی اور سماجی سرگرمیوں کے لیے سٹیج کا کام کر رہے ہیں۔

 

شیئر: