Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم العلا کی مدد سے سعودی فلم سیکٹر بہتری کی جانب گامزن

حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات اور طویل مدتی سرمایہ کاری کی وجہ سے سعودی عرب عالمی پروڈکشن ہب کے طور پر ابھر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس تبدیلی کا مرکز فلم العلا ہے جو بین الاقوامی پروڈکشن بجٹ کو مقامی معیشت میں لا رہا ہے جبکہ یہ پائیدار تخلیقی سیکٹر کو بھی تعمیر کر رہا ہے۔
سعودی فلم کمیشن کے مطابق سعودی عرب میں 65 پروڈکشن کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو انسینٹیو پروگراموں کے ذریعے 28 کروڑ 8 لاکھ ڈالر سے زیادہ مقامی اخراجات پیدا کر رہی ہے۔
اس میں ایک اہم نقطہ مملکت کی جانب سے دی جانے والی 40 فیصد رعایت ہے جسے غیرملکی پروڈکشنز کو راغب کرنے اور انہیں مقامی طور پر خرچ کرنے جیسے عملے کو ہائر کرنا، لوکیشنز اور سروسز کا انتخاب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ اخراجات پروڈکشن ہبز کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس میں پھیل رہے ہیں۔ نیوم کے علاوہ جیکس فلم سٹوڈیوز اور پلے میکر سٹوڈیوز جیسی فیسیلیٹیز مملکت کی بڑے پیمانے پر شوٹنگ کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔
فلم العلا ایسے انٹرنیشنل فلم میکرز کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر ابھرا ہے جو مالی مراعات کے ساتھ ساتھ شاندار لوکیشنز کی تلاش میں ہیں۔
مملکت کی یونیسکو ورلڈ ہیریٹج سائٹ العلا کے خوبصورت مناظر کے درمیان واقع فلم العلا قدرتی خوبصورتی کو پروڈکشن انفراسٹکچر میں ملا دیتا ہے۔
اپنی لانچ کے بعد یہاں 1500 دن پروڈکشن کی میزبانی کی گئی ہے۔

روزگار کے مواقع دینا وژن 2030 کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

ہر پروڈکشن رہائش، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ، مقامی کریو اور ٹیکنیکل سروسز پر پیسہ خرچ کرتی ہے۔
فلم العلا کے قائم مقام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر زید شاکر نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’فلم العلا فلمنگ لوکیشن کے بجائے اب مکمل طور پر پروڈکشن پارٹنر کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ ہم رعایتی مراعات کی پیشکش کرتے ہیں، سہولیات اور عالمی سطح کی سپورٹ دیتے ہیں اور ہم مکمل ایکوسسٹم کو بنا رہے ہیں۔‘
اس ایکوسسٹم کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ مملکت میں زیادہ سے زیادہ ویلیو فراہم کرے۔ انٹرنیشنل پروڈکشنز تیزی سے سعودی کریو کو ہائر کر رہی ہیں، نوجوان پروفیشنلز کو ٹریننگ دے رہی ہیں اور صرف شوٹنگ ہی نہیں بلکہ طویل مدتی صلاحیتوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
اس کی ایک مثال ’چیزنگ ریڈ‘ فلم ہے جو فلم العلا اور انٹرنیشنل پروڈکشن کمپنی سٹیمپیڈ کے درمیان ملٹی فلم پارٹنرشپ کا حصہ ہے۔
ایزابیل رونن کے ویب ناول پر بنائی گئی اس فلم میں میڈلائن پیٹش اور گاوین کاسالینو کام کر رہے ہیں۔
اس پروجیکٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح عالمی کہانیاں مقامی معاشی سرگرمیوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ اس فلم کی کہانی ایریزونا پر مبنی ہے لیکن العلا میں اس کی شوٹنگ پروڈیوسرز کو مراعات حاصل کرنے اور علاقے کی ورسٹیلیٹی دکھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

العلا ایکشن سے سسپنس، رومانس سے سائنس فکشن ہر قسم کی فلم کے لیے موزوں جگہ ہے (فوٹو: عرب نیوز)

زید شاکر کہتے ہیں کہ ’یہ فلم العلا کی جانب سے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے کی صلاحیتوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ لوکیشنز ہمیشہ ہی فلم میں ایک اہم  کردار ہوتی ہیں اور العلا کے مناظر کا کوئی مقابلہ نہیں۔‘
لوکیشنز کے علاوہ یہ پروڈکشنز سکلز سکھانے میں بھی مدد کر رہی ہیں۔ انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ ٹریننگ پروگراموں کے ذریعے سعودی ٹیلنٹ کو بھی سیٹ کا تجربہ مل رہا ہے جس میں انٹرن شپ سے لے کر مکمل ملازمت شامل ہے۔
شاکر مزید کہتے ہیں کہ ’سٹیمپیڈ کی جانب سے ڈیزائن کیے گئے ٹریننگ پروگراموں کے ذریعے ہم اب نوجوانوں کو ٹرین کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ہم نے ایسا گروپ سلیکٹ کیا ہے جس نے تجربہ کار کریو سے ٹریننگ حاصل کی ہے۔ انہیں سیٹ پر انٹرن ہونے کا موقع ملا اور کئی افراد کو سیٹ پر کام کرنے کا کانٹریکٹ ملا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مقامی کریو کو بنانا بہت اہم ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، علم حاصل ہوتا ہے اور ثقافتی ترقی میں مدد ملتی ہے۔‘
روزگار کے مواقع دینا وژن 2030 کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہیں جس کا مقصد معیشت میں جدت لانا اور نئی انڈسٹریز کو بنانا ہے۔
جتنی زیادہ پروڈکشنز سعودی عرب میں کام کریں گی، اتنا زیادہ پیسہ ملک کے اندر گردش کرے گا جس سے انڈسٹری اور بڑے پیمانے پر معیشت مضبوط ہوگی۔

سعودی فلم کمیشن کے مطابق سعودی عرب میں 65 پروڈکشن کمپنیاں کام کر رہی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

فلم العلا کی حکمت عملی میں اس کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ ایںڈ ٹو اینڈ پروڈکشن سپورٹ کی پیشکش کرنا جس میں پرمٹس، ویزہ، لوجسٹکس اور مراعات وغیرہ لے کر دینے سے فلم العلا انٹرنیشنل سٹوڈیوز کے لیے حائل رکاوٹ دور کر رہی ہے۔
العلا ایکشن سے سسپنس، رومانس سے سائنس فکشن ہر قسم کی فلم کے لیے موزوں جگہ ہے جس سے فلم میکرز کو تخلیقی لچک ملتی ہے اور معاشی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

 

شیئر: