’فلم العُلا‘ کی جانب سے وینس فلم فیسٹیول میں سعودی فلم ’ہجرت‘ کی کاسٹ کے لیے استقبالیہ
تقریب میں سعودی ہدایتکارہ شہد امین بھی موجود تھیں۔ (فوٹو: ریڈ سی فلم)
سعودی فلم ’ہجرت‘ کی کاسٹ اور عملے نے وینس فلم فیسٹیول کے دوران العلا فلم کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔
یہ استقبالیہ فلم ’ہجرت‘ کی پریمیئر سکریننگ کے بعد منعقد کیا گیا، جس کے بعد مہمانوں کو ایس ٹی ریجس وینس میں مدعو کیا گیا۔

تقریب میں سعودی ہدایتکارہ شہد امین بھی موجود تھیں، جن کے ہمراہ فلم کی مرکزی اداکارائیں خیریہ ناظمی اور لَمار فادن بھی شریک ہوئیں۔
فلم کی کہانی ایک دادی (خیریہ ناظمی) اور اس کی نواسی (لمار فادن) کے گرد گھومتی ہے، جو سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں ایک گمشدہ نوجوان لڑکی کی تلاش میں سفر کرتی ہیں۔

یہ فلم تقریباً 55 دنوں میں سعودی عرب کے آٹھ شہروں میں فلمائی گئی، جن میں طائف، جدہ، مدینہ، وادی الفارع، العلا، تبوک، نیوم، اور ضباء شامل ہیں۔ کہانی حج کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے دنیا کے طویل ترین فلمی میلے کے 82ویں ایڈیشن میں بھرپور شرکت کی ہے، تاکہ سعودی عرب، عرب دنیا، افریقہ، اور ایشیا سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے عزم کو مزید تقویت دی جا سکے۔

فلم ’ہجرت‘ اس سال کی نمایاں پیشکشوں میں شامل ہے، جب کہ لبنانی فلمساز سیریل آریس کی فلم ’اے سیڈ اینڈ بیوٹیفل ورلڈ‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے، جو ریڈ سی لیبز، ریڈ سی فنڈ، اور ریڈ سی سوق کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، الجزائری ہدایتکار یانس کُوسِم کی فلم ’رُقیہ‘ اور سوڈانی فلمساز سوزانہ مرغنی کی فلم ’کاٹن کوئن‘ کو وینس کریٹکس ویک سیکشن میں دکھایا جا رہا ہے۔ یہ فلمیں جدید عرب شناخت کو اجاگر کرتی ہیں۔