انڈیا میں ایک ایوارڈ شو کے دوران پیش آنے والا ایک لمحہ سوشل میڈیا پر اس وقت تیزی سے وائرل ہو گیا جب انڈین اداکار راجپال یادو کے بارے میں کیے گئے ایک تبصرے نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور شدید ردِعمل سامنے آیا۔
یہ واقعہ سکرین ایوارڈز 2026 کے دوران پیش آیا، جو ممبئی میں منعقد ہوا تھا۔
بالی وڈ کی اس تقریب میں کئی معروف شخصیات شریک تھیں اور اس کی میزبانی متعدد افراد کر رہے تھے، جن میں مشہور صحافی سوربھ دویویدی بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
-
’آپ کی محبت کا شکریہ‘، رہائی پر اداکار راجپال یادَو کا بیانNode ID: 900854
سٹیج کے ایک حصے میں چلنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سوربھ دویویدی نے راجپال یادو کے مبینہ مالی کیس سے متعلق ایک جملہ کہا۔ انہوں نے کہا کہ ’راج پال بھائی، ڈالر اوپر نیچے ہوتا رہے، آپ کو اتنے ہی پیسے واپس کرنا پڑیں گے جتنے ادھار ہیں۔‘
اس تبصرے کے بعد راجپال یادو کچھ لمحوں کے لیے خاموش رہے، پھر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’مسئلہ تو سن لو ایک بار، میں تو مسئلہ ہی سنانا چاہتا ہوں۔‘
واقعے کے فوراً بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے اس پر مختلف ردِعمل دیا اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
بالی وڈ سٹار سلمان خان نے راجپال یادو کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’راج پال بھائی، آپ 30 سال سے کام کر رہے ہیں اور ہم سب نے آپ کو بار بار دہرایا ہے کیونکہ آپ اپنے کام کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ایک خاص قدر (ویلیو) لے کر آتے ہیں۔ آپ کو کام بہت ملے گا اور اسی ڈالر ریٹ پر ملے گا اور ملتا رہے گا، یہی حقیقت ہے۔‘
Rajpal bhai aap 30 yrs se kaam kar rahe ho aur hum sabne aapko repeat kiya hai baar baar kyunki aap apna kaam jante ho aur ek value laate ho , kaam toh aapko bohot milega aur issi dollar rate pe milega aur milte rahega . Hakikat yeh hai .
Aur yeh yaad rakhna ke kabhi kabhi flow… pic.twitter.com/CzE86CCYXH— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 7, 2026
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اور یہ یاد رکھیں کہ کبھی کبھی بہاؤ میں کچھ بات نکل جاتی ہے۔ اگر دینا ہی ہے تو دماغ میں رکھیں، دل سے کام کریں۔ ڈالر اوپر ہو یا نیچے، کیا فرق پڑتا ہے، دینا تو انڈیا میں ہی ہے۔‘
.@BeingSalmanKhan Bhai, mere 30 saal ke safar ko sarahne ke liye bahut-bahut shukriya. Aap hamesha ek bade bhai ki tarah raasta dikhate aaye hain. Love you, Bhai, Naman! https://t.co/ayiRTMVwlj
— Rajpal Naurang Yadav (@rajpalofficial) April 7, 2026
اس کے جواب میں راجپال یادو نے لکھا کہ ’بھائی، میرے 30 سال کے سفر کو سراہنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔ آپ ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی طرح راستہ دکھاتے آئے ہیں۔ آپ سے محبت ہے بھائی، سلام۔‘












