Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں پیر 13 اپریل کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں پیر  کے روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر   کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 371 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 316 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پیر  کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 130 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 934 روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 533 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 730 ڈالر ہو چکی ہے۔ 
اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 76.25  ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: