Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا اللؤ لؤ بیچ: شمالی ابحر میں واقع ایک دلکش سیاحتی مقام

جدہ گورنریٹ کے شمالی علاقے ابحر میں اللؤ لؤ کا ساحل سنہری ریت، فیروزی پانیوں اور ان کی پانیوں میں موجوں سے منعکس ہوتی ہوئی سورج کی روشنی، رنگوں کی ہم آہنگی کا وسیع اور حسین منظر پیش کرتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہی وجہ ہے کہ اللؤلؤ کا ساحل نہ صرف سیاحوں کے دلوں کو بھا گیا ہے بلکہ سمندر جانے والے شائقین اور دلکشی کے دلدادہ افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں۔

اس ساحل پر پانی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے لیے مثالی ماحول بھی ہے جس میں تیراکی، غوطہ خوری اور جدید واٹر سپورٹس شامل ہیں۔

اِس بیچ پر فیملیز کے لیے آرام و سکون سے وقت گزارنے کے لیے جگہوں کو مختص کر دیا گیا ہے۔ یہاں بلدیہ کے کارکن اور سکیورٹی کے اہلکار بھی موجود ہوتے ہیں تاکہ سیاحوں کے آرام اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ساحل پر ایسے کیفے بھی بنائے گئے ہیں جہاں سے سمندر اپنی وسعتوں کے ساتھ دور تک دکھائی دیتا ہے جس سے اس مقام کا مجموعی ماحول اور تجربہ اور بھی شاندار ہو جاتا ہے۔

شیئر: