مکہ اور جدہ سمیت سعودی عرب میں سُپر مون کے نظارے
مکہ میں شام 5 بج کر53 منٹ پر ’بدرکامل‘ کے مناظر کا آغاز ہوا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر کو سپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔ فلکیاتی امور اور قدرتی مناظر کی فوٹوگرافی میں دلچسپی رکھنے والوں نے ان مناظر کی عکس بندی کے لیے خصوصی اہتمام کیا۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق مکہ مکرمہ وقت کے مطابق شام 5 بج کر 53 منٹ پر ’بدر کامل‘ کے منظر کا آغاز ہوا۔ سپرمون کا زمین سے فاصلہ 3 لاکھ 61 ہزار کلومیٹر تک رہا۔
جازان کے علاوہ جدہ، مکہ مکرمہ اور مملکت کے دیگر شہروں میں بھی فلکیاتی منظر دیکھنے میں آئے۔
ان مناظر کی تصاویر بنانے کے لیے لوگ ساحلی علاقوں اور بلند پہاڑی مقامات پر سرشام چلے گئے جہاں وہ سپر مون کے مناظر کو کمیرے میں محفوظ کرتے رہے۔
