Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان نے سعودی عرب کی مدد سے 5 لاکھ ممنوعہ طبی گولیوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ناکوٹکس کنٹرول نے یہ معلومات فراہم کیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی فراہم کردہ معلومات پر عمانی حکام نے پانچ لاکھ ممنوعہ طبی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کے سکیورٹی ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلال بن شہلوب نے بتایا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے یہ معلومات منشیات کی سمگلنگ میں ملوث کریمنل نیٹ ورکس کا سراغ لگانے کی کوششوں کے تحت عمان میں اپنے ہم منصب ادارے کو منتقل کیں۔
یہ کارروائی دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پار کریمنل نیٹ ورکس کے خلاف سکیورٹی تعاون اور کو آرڈیشن کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت منشیات کے ذریعے اپنی سلامتی اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے والی مجرمانہ سرگرمیوں کا تعاقب جاری رکھے گی۔ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے اس میں ملوث افراد کو پکڑا جائے گا۔

 

شیئر: