جمعرات 16 اپریل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعرات 16 اپریل 2026 16:21
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 278 روپے 95 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 96 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 35 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 94 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 739روپے 53 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 724 روپے 54 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے ایک پیسہ اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 50 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 4 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 40 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 35 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 95 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 5 پیسے رہی۔