سعودی عرب کا پاکستان کو مزید 3 ارب ڈالر کا اضافی ڈپازٹ دینے کا اعلان
جمعرات 16 اپریل 2026 16:51
سعودی عرب نے پاکستان کو مزید 3 ارب ڈالر کا اضافی ڈپازٹ دینے کا اعلان کیا ہے اور موجودہ 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو طویل مدت کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے جو دونوں ممالک کے گہرے دوستانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایس پی اے کا کہنا ہے کہ ’اس مالی مدد کا اصل مقصد عالمی معاشی مشکلات کے اس دور میں پاکستان کی معیشت کو سہارا دینا اور اسے مستحکم بنانا ہے۔‘
’سعودی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت کو امید ہے کہ اس تعاون سے پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوگی، جس کا براہِ راست فائدہ وہاں کے عام شہریوں کی زندگیوں کو پہنچے گا۔