Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کے اولین گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گئے

حجاج کی آمد سکون اور روحانیت سے بھرپور ماحول میں ہو رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
عازمین حج کے اولین گروپ مکہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مسجد الحرام کا رخ کیا جس کے بعد اس سال حج کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حجاج کی آمد سکون اور روحانیت سے بھرپور ماحول میں ہو رہی ہے جہاں سعودی حکومت کی جانب سے انہیں خدمات کا جامع نظام فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ حجاج کو سفر میں سہولیات ملیں اور وہ اپنی عبادات آسانی اور سکون سے کر سکیں۔
متعلقہ اداروں نے عازمین حج کی خدمات کے لیے انسانی اور ٹیکنالوجی پر مبنی وسائل کو متحرک کر دیا ہے جس میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی مضبوطی، رہائشی سروس میں بہتری، صحت کی سہولیات میں جدت اور سخت سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو بہتر کرنا شامل ہے تاکہ قیام کے دوران محفوظ اور منظم ماحول قائم کیا جا سکے۔
یہ کوششیں سعودی وژن 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہیں جن کا مقصد ہے کہ حجاج کی بہترین انفراسٹرکچر اور سروس کوالٹی کے ذریعے خدمت کی جائے تاکہ انہیں ایک بہترین روحانی تجربہ فراہم ہو اور حرمین شریفین اور وہاں آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے مملکت کے کردار کو مزید تقویت ملے۔

 

شیئر: