Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں جمعہ 24 اپریل کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 90 ہزار اور 862 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار اور 762 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار اور 486 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے ریکارڈ ہوئی۔
دوسری جانب جمعے کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 124 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 957 روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 821 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 685 ڈالر ہو چکی ہے۔ 
اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 74.88  ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: