Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایپل‘ کے نئے ’میک بک پرو‘ کی قیمت میں بڑی چھوٹ، 400 ڈالر تک کی کمی

کمپنی نے سٹینڈرڈ ڈسپلے اور نینو ٹیکسچر ڈسپلے دونوں آپشنز پر ماہ کے آخر کی خصوصی ڈیلز متعارف کرائی ہیں (فوٹو: گیٹی)
مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کے 2026 کے نئے 16 انچ ’میک بک پُرو‘ پر زبردست ڈسکاؤنٹس آ گئے ہیں جہاں ’ایپل‘ کے پریمیئر پارٹنر ’ایکسپیرکوم‘ نے قیمتوں میں 400 ڈالر تک کمی کر دی ہے، جس کے بعد ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک سنہری موقع بن گیا ہے۔
’ایپل انسائڈر‘ کے مطابق جدید فیچرز اور طاقتور کارکردگی کے ساتھ یہ لیپ ٹاپ پہلے ہی مارکیٹ میں توجہ حاصل کر چکا تھا، اور اب رعایتی قیمتوں نے اس کی کشش کو مزید بڑھا دیا ہے۔
یہ آفرز ان ماڈلز پر دستیاب ہیں جن میں صارفین ’ایم فائیو پرو‘ یا ’ایم فائیو‘ میکس چپ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے سٹینڈرڈ ڈسپلے اور نینو ٹیکسچر ڈسپلے دونوں آپشنز پر ماہ کے آخر کی خصوصی ڈیلز متعارف کرائی ہیں، جو نہ صرف کارکردگی بلکہ ویژول ایکسپیرینس کو بھی بہتر بناتی ہیں۔
خاص طور پر نینو ٹیکسچر ڈسپلے روشنی کی جھلک کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جو پروفیشنل یوزرز کے لیے انتہائی مفید ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایم پرو چپ، 18 کور سی پی یو، 20 کور جی پی یو، 24 جی بی ریم اور 1 ٹی بی ایس ایس ڈی کے ساتھ نینو ٹیکسچر ڈسپلے والا ماڈل اب 200 ڈالر کمی کے بعد دو ہزار 649 ڈالر میں دستیاب ہے، جو کارکردگی اور قیمت کے لحاظ سے ایک متوازن انتخاب سمجھا جا رہا ہے۔
اسی طرح 48 جی بی ریم اور دو ٹی بی ایس ایس ڈی والے ایم فائیو پرو ماڈل کی قیمت 220 ڈالر کم ہو کر تین ہزار 279 ڈالر ہو گئی ہے، جو ہیوی ملٹی ٹاسکنگ اور پروفیشنل ورک کے لیے بہترین آپشن ہے۔
دوسری جانب، ایم فائیو میکس چپ کے ساتھ 64 جی بی ریم اور دو ٹی بی ایس ایس ڈی والا ماڈل 250 ڈالر رعایت کے بعد چار ہزار 349 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو ویڈیو ایڈیٹنگ، گرافکس اور ہائی اینڈ پروجیکٹس کے لیے مثالی ہے۔
جبکہ سب سے طاقتور ماڈل، جس میں 128 جی بی ریم، آٹھ ٹی بی ایس ایس ڈی اور نینو ٹیکسچر ڈسپلے شامل ہے، اس پر سب سے زیادہ یعنی چار سو ڈالر کی بڑی کمی کی گئی ہے اور اب یہ چھ ہزار 949 ڈالر میں دستیاب ہے۔ اگر آپ ایک پریمیم، تیز رفتار اور قابلِ اعتماد لیپ ٹاپ خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ محدود وقت کی ڈیلز واقعی نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں۔

شیئر: