جمعہ 24 اپریل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 278 روپے 85 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 34 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 91 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 739روپے 48 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 724 روپے 28 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 50 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 49 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 25 پیسے جبکہ قیمت فروخت 279 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 40 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 35 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 9 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 95 پیسے رہی۔