Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھلاڑیوں کی اوشیانا انٹرنیشنل جوڈو چیمپیئن شپ میں شرکت

شرکت کا مقصد انٹرنیشنل ایرینا میں مملکت کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں مھد سپورٹس اکیڈمی، مغربی آسٹریلیا کے شہر ماندورا میں ہونے والی اوشیانا انٹرنیشنل جوڈو چیمپیئن شپ میں شرکت کے ذریعے ایک نئے تجربے کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ چیمپیئن شپ 30 اپریل سے 5 مئی تک ہو رہی ہے۔ اکیڈمی کے آٹھ نمایاں کھلاڑی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔
چیمپیئن شپ میں شرکت کا مقصد انٹرنیشنل ایرینا میں سعودی عرب کی موجودگی کو مضبوط بنانا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے جوڈو سکولوں کے ساتھ براہ راست ایکسپلوژر کے ذریعے تیار کرنا ہے۔
یہ اکیڈمی کے پروگراموں کا حصہ ہے، جو ہائی لیول ٹورنامنٹس کے ذریعے کھلاڑیوں کی تیکنیکی اور مقابلے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاکہ انہیں براعظمی اور عالمی مقابلوں کے لیے تیار کیا جا سکے۔
اوشیانا جوڈو چیمپیئن شپ میں شرکت اکیڈمی کی قومی ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری جاری رکھنے اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں اپنی موجودگی کو بڑھا نے کی کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔ 
اکیڈمی کا ہدف ایسے چیمپیئنز کی نئی نسل تیار کرنا ہے، جو مملکت کی نمائندگی کرنے اور مختلف کھیل کے میدانوں میں مملکت کا پرچم بلند کرنے صلاحیت رکھتے ہوں۔

 

شیئر: