سعودی حدود میں ڈرون حملوں کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں: عراق
مملکت کی حدود میں تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا تھا ( فائل فوٹو: روئٹرز)
عراق نے کہا ہے کہ’ وہ ڈرون حملوں کے حالات کی تحقیقات کر رہا ہے۔‘
عراقی وزارت خارجہ نے بیان میں یہ بھی کہا کہ ’عراقی فضائی دفاع نے ملکی فضائی حدود سے کسی بھی ڈرون کے لانچ کیے جانے کا پتہ نہیں لگایا۔‘
یاد رہے کہ سعودی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ’اتوار کی صبح عراقی فضائی حدود سے آنے والے تین ڈرونز کو مملکت کی حدود میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔‘
سرکاری ترجمان نے بیان میں کہا ’ سعودی عرب، اپنی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کے جواب میں ضروری آپریشنل اقدامات کرے گا۔‘
اپنے شہریوں اور سعودی سرزمین پر رہنے والوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔‘
عرب نیوز کے مطابق ایران کے تنازع کے دوران اپریل میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اگرچہ دشمنانہ کارروائیوں میں بڑی حد تک کمی دیکھی گئی ہے تاہم عراق سے خلیجی ملکوں کی طرف ڈرون بھیجے گئے ہیں۔
