Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اور خلیجی ملکوں کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار

حملوں کو مملکت کے امن و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
قطر، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن اور دیگر ملکوں نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
قطر نے بیان میں سعودی عرب کی خود مختاری، شہریوں اور رہائشییوں کی سلامتی کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
اماراتی وزارت خارجہ نے  بیان میں حملوں کو سعودی عرب کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور اس کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
 امارات نے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے بھی ڈرون حملے کی مذمت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی، علاقائی اتحاد کی وسیع تر سلامتی کا ایک لازمی حصہ ہے۔
علاوہ ازیں عراق نے کہا ہے کہ’ وہ ڈرون حملے کے حالات کی تحقیقات کر رہا ہے۔‘
عراق کی وزارت خارجہ نے بیان میں یہ بھی کہا کہ ’عراقی فضائی دفاع نے ملکی فضائی حدود میں کسی بھی ڈرون کے لانچ کیے جانے کا پتہ نہیں لگایا۔‘
یاد رہے کہ سعودی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ’اتوار کی صبح عراقی فضائی حدود سے آنے والے تین  ڈرونز کو مملکت کی حدود میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔‘

 

شیئر: