Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز رائل ریزور میں شہد کی مکھیوں کی افزائش کا سیزن شروع

قدرتی مقامات پر مکھیاں پالنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز رائل ریزور اتھارٹی نے شہد کی مکھیوں کی افزائش کے سیزن 2026 کا آغاز کیا ہے جو اس شعبے کی سپورٹ اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
سیزن کے دوران شہد کی صنعت سے وابستہ افراد کو قدرتی مقامات پر مکھیاں پالنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے ’سیزن 30 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔ ریزور میں 134 مقامات شہد کی مکھیوں کو پالنے والوں کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔
اتھارٹی کے ترجمان عبدالعزیز الفریح کا کہنا تھا کہ ’شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو ریزرو کے بھر پور قدرتی وسائل تک رسائی فراہم کرکے معاونت کی جاتی ہے۔‘

انہوں نے بتایا ’ریزور میں منتخب مقامات پر ماحولیاتی سٹڈی کی گئی ہے تاکہ نباتات کے پائیدار رہنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بہترین پیداواری صلاحیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
شہد کی مکھیاں پالنے کے لیے جن مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ قدرتی پودوں اور جڑی بوٹیوں سے بھرے ہیں۔ ان پھولوں سے مکھیاں رس کشید کرکے چھتوں میں منتقل کریں گی۔

سیزن میں شرکت کے لیے اتھارٹی نے محتلف شرائط جاری کی ہیں جبکہ ضوابط بھی مرتب کیے گئے ہیں۔ 
اتھارٹی نے شہد کی مکھیاں پالنے والوں پر زور دیا کہ وہ سیزن کی کامیابی کے لیے ضوابط کی پابندی کریں۔

 

شیئر: