سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں پیر 25 مئی کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں چار ہزار 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں تین ہزار 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 483 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو چاندی کی قیمت میں 236 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں چاندی فی تولہ قیمت 8 ہزار 270 روپے مقرر ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 90 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 46 ڈالر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 554 ڈالر ہو چکی ہے۔
اس طرح فی اونس چاندی کی قیمت 77.86 ڈالر تک پہنچ گئی۔