Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 25 مئی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتیں گزشتہ کاروباری روز کی سطح پر برقرار رہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 278 روپے 51 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 278 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 22 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 86 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 723 روپے 39 پیسے، کویتی دینار کی 908 روپے 9 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 40 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 80 پیسے جبکہ قیمت فروخت 279 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 85 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 75 پیسے رہی، جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 55
پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 55 پیسے برقرار رہی۔

شیئر: