اگر آپ سمارٹ واچ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے یقیناً کبھی نہ کبھی اسے کلائی سے اتارتے وقت غور کیا ہوگا کہ اس کے نچلے حصے میں ایک یا دو سیکنڈ کے لیے سبز رنگ کی روشنی (گرین لائٹ) چمکتی ہے۔
چاہے آپ کے پاس لاکھوں روپے مالیت کی مہنگی ’ایپل واچ‘ ہو یا پھر کوئی سستی فٹنس بینڈ، قریباً تمام ہی سمارٹ واچز میں یہ سبز لائٹ لازمی موجود ہوتی ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ لائٹ ہمیشہ سبز ہی کیوں ہوتی ہے، نیلی، پیلی یا کوئی اور رنگ کیوں نہیں؟
مزید پڑھیں
-
’فولڈایبل آئی فون ایک حقیقت‘، چھ اہم فیچر کون سے ہوں گے؟Node ID: 904406
ٹیکنالوجی کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ‘بی جی آر‘ کے مطابق اس کے پیچھے چھپی سائنس اور وجہ انتہائی دلچسپ ہے جس کا تعلق براہِ راست آپ کے دل کی دھڑکن اور خون کے رنگ سے ہے۔
سمارٹ واچ آپ کی نبض کیسے ماپتی ہے؟
سمارٹ واچز آپ کی نبض یعنی دل کی دھڑکن کو ماپنے کے لیے ایک خاص سائنسی طریقہ کار استعمال کرتی ہیں جسے ’فوٹو پلیتھسموگرافی‘ کہا جاتا ہے۔
جب آپ کا دل دھڑکتا ہے اور جسم میں خون پمپ کرتا ہے تو آپ کی جلد کے نیچے موجود خون کی باریک رگیں پھیلتی اور سکڑتی ہیں۔
سمارٹ واچ آپ کی جلد پر سبز روشنی ڈالتی ہے اور یہ ریکارڈ کرتی ہے کہ کتنی روشنی جذب ہوئی اور کتنی واپس پلٹ کر آئی۔ اس حساب کتاب سے گھڑی آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کا دل ایک منٹ میں کتنی بار دھڑک رہا ہے۔
لیکن لائٹ صرف ’سبز‘ ہی کیوں؟
اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ آپ کے خون کا رنگ ’سرخ‘ ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ خون میں ہیموگلوبن (آئرن سے بھرپور مالیکیولز) ہوتا ہے جو آکسیجن ملنے پر سرخ نظر آتا ہے۔

سائنسی اصول کے مطابق سرخ رنگ کی اشیاء سبز روشنی کو سب سے زیادہ اور تیزی سے جذب کرتی ہیں۔
جب دل کے دھڑکنے سے رگوں میں خون کا بہاؤ بڑھتا ہے تو وہ سمارٹ واچ کی زیادہ سے زیادہ سبز روشنی کو چوس لیتی ہیں اور جب بہاؤ کم ہوتا ہے تو روشنی کم جذب ہوتی ہے۔
سبز لائٹ کی وجہ سے سمارٹ واچ کے سینسرز کے لیے خون کے اس اتار چڑھاؤ کو سمجھنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ سبز روشنی دیگر رنگوں کے مقابلے میں جلد کے بہت زیادہ اندر تک نہیں جاتی۔ بظاہر یہ ایک خامی لگتی ہے لیکن سمارٹ واچ کے لیے یہی سب سے بڑا فائدہ ہے کیونکہ اسے صرف جلد کی اوپری سطح کا ڈیٹا چاہیے ہوتا ہے تاکہ وہ دل کی دھڑکن کی بالکل درست معلومات فراہم کر سکے۔
پھر کچھ گھڑیوں کے نیچے سرخ لائٹ کیوں جلتی ہے؟
اگر آپ کے پاس ایپل واچ یا کوئی اور جدید سمارٹ واچ ہے تو آپ نے بعض اوقات اس کے نیچے سرخ رنگ کی روشنی (ریڈ لائٹ) بھی چمکتی دیکھی ہو گی۔












