ورثے اور جدت کا امتزاج، جازان کی ثقافتی سیاحت کا فروغ
جازان ریجن اپنے بھرپور مقامی ورثے کو جدید سیاحتی اقدامات کے ساتھ جوڑ رہا ہے جس کا مقصد خطے کی منفرد شناخت کو اجاگر کرنا اور اس کے تاریخی تنوع کو ایک ایسے جدید انداز میں پیش کرنا ہے جو موجودہ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہاں ورثے کے کئی نمایاں مقامات پر آنے والے سیاح ایسے ماحول کا تجربہ کر سکتے ہیں جہاں انہیں روایتی طرز زندگی کا عکس نظر آئے گا۔
ان مقامات میں تاریخی ڈیزائن کے عناصر کو شامل کیا گیا ہے جن میں قدیم اوزار، روایتی لکڑی کا فرنیچر، کھجور کے پتے اور مٹی کے برتن شامل ہیں جو اس ریجن کے پرانے ماحول کو دوبارہ زندہ کرتے ہیں۔
مقامی دستکاریوں اور روایتی صنعتوں کو بھی دوبارہ سے پیش کیا جا رہا ہے جو یہاں کے ثقافتی منظرنامے کا ایک اہم حصہ ہیں۔

تاریخی پہلوؤں کو آج کل کے جدید تجربات میں تبدیل کر کے، جازان اس کوشش میں ہے کہ وہ قومی شناخت کے بارے میں آگاہی کو تقویت دے اور اپنے ورثے کو سعودی ثقافت اور سیاحت کے شعبوں کے لیے شاندار اور فعال بنائے۔
