Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں مٹی اور پتھر سے بنے روایتی برتن آج بھی خواتین میں مقبول

خواتین کے مطابق یہ برتن روایتی کھانوں میں منفرد ذائقہ ڈالتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
عیدالضحیٰ کی آمد کے باعث جازان میں ایک مرتبہ پھر سے مٹی اور پتھروں سے بنے ہوئے برتنوں کا استعمال تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس سے کمیونٹی کو اپنے ثقافتی ورثے اور کھانے پکانے کے روایتی برتنوں سے جڑنے کا موقع مل رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جدید برتنوں کے باوجود دعوتوں اور جنوبی پکوانوں سے منسلک یہ روایتی برتن گھروں اور مارکیٹوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔
خواتین کے مطابق یہ برتن روایتی کھانوں کو منفرد ذائقہ دیتے ہیں جس سے یادیں محفوظ رہتی ہیں اور کھانے پکانے کی روایت نسلوں میں منتقل ہوتی ہے۔
خصوصی مواقع اور سماجی تقریبات کے دوران ان برتنوں کا مستقل استعمال جازان کے شہریوں کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی ثقافتی پہچان کو برقرار رکھنے اور قدیم روایات کو زندہ رکھنے میں کس قدر فخر محسوس کرتے ہیں۔

 

شیئر: