Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں مینگروو کے جنگلات، ساحلوں کے تحفظ اور ماحولیاتی سیاحت کےلیے اہم

مینگروو کے جنگلات مملکت کے نمایاں قدرتی خزانوں میں شمار ہوتے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن میں جہاں بحیرہ احمر کی نیلگوں لہریں سرسبز ساحلوں سے ہم آغوش دکھائی دیتی ہیں، وہاں حد نگاہ تک پھیلے مینگروو کے جنگلات مملکت کے نمایاں قدرتی خزانوں میں شمار ہوتے ہیں۔
یہ جنگلات ساحلوں کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور ماحولیاتی و سیاحتی پائیداری کو بڑھانے بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مینگروو کے درخت کو مقامی طور پر’الشوری‘ کہا جاتا ہے، جبکہ جزیرہ فرسان میں انہیں ’القندل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ساحلی علاقوں اورجزیروں میں وسیع پیمانے پر پھیلے ہوئے ہیں۔
 یہ درخت ایک طرح سے قدرتی حصار ہیں جو ساحلی علاقے کے کٹاو کو کم کرتے ہیں، سمندری لہروں اور دھاروں کے اثرات کو کم  جبکہ کاربن کو الگ کرتے ہیں اور سخت ماحولیاتی حالات کا مقابلہ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے میں بھی موثر ہوتے ہیں، جس کے باعث انہیں سخت ماحول میں سب سے زیادہ ثابت قدم پودوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مینگروو کے جنگلات اہم ماحولیاتی کردار ادا کرتے ہیں، یہ مچھلیوں اور جھینگوں سمیت متعدد سمندری جانداروں کے لیے قدرتی مسکن اور محفوظ پناہ گاہ ہیں، جو ان کی جڑوں میں افزائش اور نشوونما پاتے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ درخت نقل مکانی کرنے والے پرندوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں، جس سے علاقے میں حیاتیاتی تنوع مزید بڑھ جاتا ہے۔
جازان ریجن میں مینگرووز کے جنگلات کو علاقائی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی خصوصی توجہ حاصل ہے۔

اس مقصد کے لیے شجرکاری، متاثرہ مقامات کی بحالی اور ساحلی سبز رقبے میں اضافے جیسے مختلف ماحولیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں تاکہ اس قیمتی قدرتی اثاثے کے تحفظ سے متعلق شعور کو اجاگر کیا جاسکے۔
 گورنر جازان شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک کروڑ 90 لاکھ درخت لگانے کی مہم شروع کی گئی جس کے تحت اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ کے قریب درخت لگائے جاچکے ہیں۔
اس منصوبے میں صرف شجرکاری ہی نہیں بلکہ بعض علاقوں کو قدرتی محفوظ مقامات میں تبدیل کرنا شامل ہے، تاکہ ماحولیاتی سیاحت کو فروغ ملے اور مقامی آبادی وسیاح مستفید ہو سکیں۔

جزیرہ فرسان میں ساحلی شجرکاری، مینگرووز کی پنیری لگانے، متاثرہ جنگلات کی بحالی اور ’سعودی گرین انیشیٹیو‘ کے تحت مختلف منصوبے جاری ہیں، ان سرگرمیوں میں سرکاری ادرے، جازان یونیورسٹی اور ماحولیاتی علاقائی تنظیمیں بھی شریک ہیں۔
جزائر فرسان اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں پھیلے یہ مینگروو کے جنگلات دلکش مناظر پیش کرتے ہیں، جو علاقے کی بحری ماحولیات کی دولت کے عکاس اور مملکت میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون بھی ثابت ہو رہے ہیں۔   

 

شیئر: