Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتۂ ماحولیات: جازان میں ماحولیاتی تنوع اور پائیداری کو بڑھانے کی کوششیں

جازان کا ماحولیاتی نظام بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
ماحولیاتی رنگا رنگی کی فراوانی کے لحاظ سے جازان کا علاقہ مملکت میں اپنی نمایاں حیثیت کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔
یہاں کثرت کے ساتھ قدرتی وسائل بھی موجود ہیں جن پر آج کل منائے جانے والے ہفتۂ ماحولیات کے دوران اِن وسائل اور یہاں کے ورثے کی پائیداری کو بڑھانے کی بھرپور کوششیں بھی جاری ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جازان کا ماحولیاتی نظام بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔
اِس کی پہنچ فرسان کے مجمع الجزائر تک بھی ہے جن کی شہرت مرجان کی چٹانوں اور جانوروں اور پودوں کے کثرت سے ایک جگہ ہونے پر جنم لینے والے متوازن ماحول کی وجہ سے بھی ہے۔
اِس کی رسائی فیفا کے پہاڑوں اور بنی مالک تک بھی ہے جہاں گھنا سبزہ اور سیڑھی دار زرعی کھیت، عوام اور اِس زمین کے درمیان قدیم عرصے سے چلے آنے والے والے بندھن کا ایک اظہار ہیں۔

جہاں جازان میں اِن دنوں ہفتۂ ماحولیات منایا جا رہا ہے، وہیں اِس علاقے میں متعلقہ اداروں کی طرف سے باہمی تعاون پر مبنی کوششیں بھی نظر آ رہی ہیں۔
اِن میں شجر کاری کی مہم، سبزے کو اُگانے اور پھیلانے کے منصوبے، ساحلوں کی صفائی اور کمیونٹی کی آگاہی کے پروگرام بھی شامل ہیں۔ یہ تمام انیشیٹیوز ماحول سے متعلق ذمہ داریاں نبھانے اور پائیداری کے فروغ کے لیے ہیں۔

اِن اُمور میں شرکت کے ذریعے جازان یہ بات ذہن نشین کرانا چاہتا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اِس کے لیے مِل جُل کر کوششیں کرنی ہوں گی جس میں حکومتی ادارے اور کمیونٹی دونوں شامل ہیں تاکہ علاقے کے قدرتی ورثے اور اِس کی پائیداری کو آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔

 

شیئر: