Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر سابق مِس ورلڈ ایشوریہ رائے کو ٹرولنگ کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟

ماھوری اور ایشوریہ رائے فلم ’دیوداس‘ میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں (فائل فوٹو: سکرین شاٹ)
دنیا کی حسین ترین خواتین میں شمار ہونے والی اور اپنے دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ایشوریہ رائے کے دفاع  میں کچھ ایسی ہی خصوصیات رکھنے والی ایک اور اداکارہ سامنے آئی ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ مادھوری ڈکشٹ ہیں۔
اس پر ذہن میں یہ سوال آسکتا ہے کہ کس چیز سے دفاع، تو اس کا جواب انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں دیا گیا ہے۔
ایشوریہ رائے کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولز ان کے پیچھے پڑ گئے اور اُن کی عمر اور بڑھتے وزن پر اظہار خیال کرتے رہے جن میں نامناسب تبصرے بھی شامل تھے جبکہ پچھلے برس بھی کانز فیلم فیسٹیول کے موقع پر ایسا ہی ہوا تھا۔
اداکارہ نے پہلی بار 2002 میں اس ایونٹ میں اس وقت شرکت کی تھی اور سنجے لیلا بھسنالی کی مشہور فلم ’دیوداس‘ کی نمائندگی کی تھی۔ اس کے بعد وہ فیسٹیول میں مسلسل شرکت کرتی آرہی ہیں۔
دنیا بھر سے فینز ان کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں اور وہ ہر بار ایونٹ کی رونق بڑھاتی نظر آتی ہیں۔ وہ مس ورلڈ بھی رہ چکی ہیں۔
تاہم گذشتہ دو تین برسوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایسے صارفین سامنے آئے ہیں جو ایونٹ کے بعد ان پر بلاوجہ تنقید شروع کر دیتے ہیں۔
تاہم ایشوریہ رائے بچن نے ایسے تبصروں کا کبھی کوئی جواب نہیں دیا اور ہمیشہ وقار کے ساتھ نظرانداز کیا ہے، تاہم ان کے بعض مداح اور شوبز سے وابستہ شخصیات ایسے تبصروں کا جواب دیتی اور ان کا دفاع کرتی نظر آئی ہے۔
اس کلب میں اب اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی شامل ہو گئی ہیں وار انہوں نے ’دیوداس‘ کی ساتھی اداکارہ کو ’گلوبل سٹار‘ قرار دیتے ہوئے ٹرولز کی جانب سے کیے گئے تبصروں کا جواب دیا ہے۔

ایشوریہ رائے 2002 سے مسلسل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرتی آرہی ہیں (فائل فوٹو: گیٹی)

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے گفتگو میں مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ ’وہ (ایشوریہ رائے بچن) 20 برس سے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرتی آرہی ہیں اور ایک عالمی سٹار ہونے کے ناتے انہوں نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے آپ ان کے کردار کو محدود نہیں کر سکتے۔ وہ ظاہری طور پر بھی خوب صورت ہیں اور باطنی طور پر بھی۔‘
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ایشوریہ رائے نے انڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کے لیے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور ان پر ایسی تنقید سے ایک غلط پیغام جاتا ہے۔‘
ان کے مطابق ’ایسے تبصروں سے آپ نوجوان نسل کیا پیغام دے رہے ہوتے ہیں، انسان کی اصل قدر اس کی کامیابیوں سے ہوتی ہے ظاہری چیزوں سے نہیں۔‘
ان کے مطابق ’جو افراد ایشوریہ رائے پر تنقید کرتے ہیں وہ دکھائیں کہ خود ان کے پاس کیا ہے۔‘
مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ کنگنا رناوت بھی ایشوریہ رائے کے دفاع میں آئیں اور انسٹاگرام پر لکھا کہ فیشن اور سٹائل اندازِ اظہار ہیں، کوئی عورت کسی کی مقروض نہیں کہ اس کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتی رہے۔‘

 

شیئر: