Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھشیک بچن نے ایشوریہ رائے کا شکریہ ادا کیوں کیا؟

ایشوریہ رائے اور آبیشیک بچن کے درمیاں علیحدگی خبریں وائرل ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)
طلاق کی افواہوں کے درمیان ابھیشیک بچن نے اپنی بیوی اداکارہ ایشوریہ رائے کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ایک ذمہ دار اور قربانی دینے والی ماں ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ وہ ایشوریہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے میری فلموں میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔
وہ کہتے ہیں کہ ’میں گھر میں بھی بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے گھر کی ذمہ داریوں سے ہٹ کر فلمیں بنانے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن میں اس معاملے پر پُراعتماد ہوتا تھا کہ ایشوریہ گھر پر ارادھیا کے ساتھ ہیں اور میں اس کے لیے ان کا بے حد شکر گزار ہوں۔‘
وہ مزید کہتے ہیں کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ بچے اس طرح سوچتے ہیں، وہ آپ کو کسی تیسرے شخص کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ وہ آپ کو بطور والدین ہی دیکھتے ہیں۔‘
ابھیشیک نے اپنے بارے میں بتایا کہ انہیں کبھی اپنے بچپن میں والدین کی کمی نہیں محسوس ہوئی حتیٰ کہ امیتابھ بچن 70 کی دہائی میں اپنے کرئیر کی انتہاء پر تھے اور ان کی والدہ جیا بچن نے 1976 میں ابھیشیک کی پیدائش کے بعد اداکاری سے بریک لی تھی۔
وہ بتاتے ہیں کہ ’میری والدہ نے میری پیدائش کے بعد میرے ساتھ وقت بتانے کے لیے ایکٹنگ چھوڑ دی تھی اور ہمیں کبھی یہ محسوس بھی نہیں ہوا کہ ہمارے والد ہمارے ساتھ نہیں ہیں، دن میں کام کرنے کے بعد آپ کو گھر ہی آنا ہوتا ہے۔‘
ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے سنہ 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک یوئے تھے جبکہ ان کے ہاں ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔
حال ہی میں ارادھیا بچن کی 13ویں سالگرہ منائی گئی تھی جس کی تصاویر میں ابھیشیک بچن موجود نہیں تھے۔

شیئر: