Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس کو 0-2 سے شکست، سپین 16 سال بعد فائنل میں

دوسرا سیمی فائنل بدھ کو ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔( فوٹو: الاخباریہ)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے تاریخ رقم کر دی۔ فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سپین کی جانب سے پہلا گول 24 ویں منٹ میں پینلٹی پر مائیکل اویارز ابال نے سکور کیا جبکہ 58 ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے دوسرا گول کرکے کامیابی کو یقینی بنا دیا۔
واضح رہے کہ سپین کی ٹیم 2010 میں کامیابی کے 16 برس بعد پہلی مرتبہ فائنل میں پہچنے میں کامیاب ہوئی ہے، 2010 میں سپین نے فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کو ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 
 سپین نے اس وقت پیلنٹی حاصل کی جب فرانسیسی ڈیفنڈر لوکاس نے پیلنٹی ایریا میں لامین یامال کے خلاف فاول کیا اور انہیں گرا دیا۔ مائیکل اویارز ابال نے پیلنٹی کو گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔
سپین نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا، 11 ویں منٹ میں الکس بائنا نے پیلنٹی ایریا کے باہر سے ایک زور دار شاٹ کے ذریعے گول کرنے کی کوشش کی لیکن گینڈ فرانسیسی ڈیفینڈر سے ٹکرا گئی۔

فرانس نے میچ میں واپسی کی کوشش کی، ایک بہترین موقع 36 ویں منٹ میں ملا، عثمان ڈیمبلیے کے پاس پر بریڈلی بارکولا نے زور دار شاٹ لگایا جو پوسٹ سے باہر گیا۔
دوسرے ہاف میں بھی سپین نے دباو برقرار رکھا۔ پیڈرو پورو نے 58 ویں منٹ میں دنی اولمو کے پاس پر فائدہ اٹھایا اور برتری کو دگنا کر دیا۔
صرف تین منٹ بعد لامین یامال نے تیسرا گول کیا لیکن ریفری نے ریویو کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا۔

فرانسیسی ٹیم نے گول کا فرق کم کرنے کی کوشش کی لیکن سپین کا دفاع مضبوط رہا۔
یاد رہے گزشتہ جمعے بیلجیئم کے ساتھ کواٹر فائنل کے بعد یامال نے کہا تھا کہ ’فرانس کو سپین سے ڈرنا چاہیے۔‘
 ان کا کہنا تھا ’چیلنجز قبول کرنے کے لیے تیار ہوں اور مجھے بڑے مقابلے پسند ہیں۔ فرانس کو شکست دے کر فائنل تک پہنچنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔‘

شیئر: