Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی طرف سے حضرموت میں 7200 فوڈ باسکٹس کی تقسیم

فوڈ باسکٹس کی تقسیم سعودی عرب کی جاری انسانی اور امدادی کوششوں کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے جمہوریہ یمن میں ہنگامی غذائی امداد کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت، حضرموت کے ساحلی علاقے میں سات ہزار دو سو غذائی پیکجز تقسیم کیے جس سے 50 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حضرموت کوسٹ میں وزارتِ سماجی امور و محنت کے دفتر کے ڈائریکٹر سعید العمودی نے کے ایس ریلیف کی جانب سے فراہم کردہ انسانی اور امدادی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے یمنی عوام کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کے رہائشی حالات کو بہتر بنانے میں اس کے مؤثر کردار کو سراہا۔
یہ پروگرام سعودی عرب کی جاری انسانی اور امدادی کوششوں کا حصہ ہے جو کے ایس ریلیف کی نمائندگی میں یمن میں مستفید ہونے والے خاندانوں کی بنیادی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے عمل میں لایا جا رہا ہے۔

 

شیئر: