Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی جانب سے افغانستان اور چاڈ میں فوڈ باسکٹس تقسیم

جون 2026 کے دوران یمن میں کلینکس سے مجموعی طور پر 869 مریضوں کو خدمات فراہم کی گئیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے افریقہ کے ملک چاڈ میں انتہائی ضرورت مندوں میں 12 سے 16 جولائی 2026 کے دوران ایک ہزار کھانے کی ٹوکریاں تقسیم کیں جس سے چھ ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ امداد چاڈ میں 2026 میں ایڈ ڈسٹریبیوشن پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے کے ایس ریلیف کے ذریعے ضرورت مند ممالک کے لیے انسانی اور ریلیف منصوبوں کا حصہ ہے۔
دوسری جانب کے ایس ریلیف نے سال 2026 کے غذائی تحفظ اور ہنگامی منصوبے کے تحت افغانستان میں کھانے کی ٹوکریوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
جمعے کو کے ایس ریلیف نے افغانستان کے صوبہ بلخ میں پڑوسی ممالک سے لوٹنے والے تارکین وطن، بے گھر ہونے والے افراد، ضرورت مندوں اور یتیموں میں 500 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے 3500 افراد کو فائدہ پہنچا۔
یہ امداد ان انسانی اور امدادی منصوبوں کا حصہ ہے جو سعودی عرب کی جانب سے کے ایس ریلیف کے ذریعے افغان عوام کی مدد اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے چلائے جا رہے ہیں۔
اُدھر کے ایس ریلیف کی جانب سے موبائل میڈیکل کلینکس نے یمن کے گورنریٹ حجہ میں طبی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جون 2026 کے دوران ان کلینکس سے مجموعی طور پر 869 مریضوں کو خدمات فراہم کی گئیں جن میں وبائی امراض کے کلینک میں 332، ایمرجنسی کلینک میں 119، انٹرنل میڈیسن کے کلینک میں 272 اور تولیدی صحت کے کلینک میں دو مریضوں کا علاج شامل ہے۔
اس کے علاوہ صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والے شعبے سے 144 افراد مستفید ہوئے۔

جبکہ 218 مریضوں کو نرسنگ کیئر فراہم کی گئی اور طبی فضلے کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی آٹھ سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ اسی طرح 730 مریضوں کو ادویات تقسیم کی گئیں جبکہ سرجری اینڈ ڈریسنگ کلینک میں 22 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

 

شیئر: