Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی جانب سے برازیل میں 200 ٹن کھجور تقسیم

کھجور کی تقسیم کے پروجیکٹ کو 50 شہروں میں نافذ کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) کی جانب سے کھجور کی تقسیم کے پروجیکٹ کے سلسلے میں برازیل میں 200 ٹن کھجور تقسیم کی گئی جس سے 40 ہزار 363 خاندانوں کے ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان افراد میں انتہائی ضرورت مند گروپ، مہاجرین اور پناہ گزین شامل ہیں۔
اس پروجیکٹ کو 50 شہروں میں نافذ کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوائے کی ضرورت مند کمیونٹیز میں بھی کھجور تقسیم کی گئی۔
یہ اقدام سعودی عرب کی ان انسانی کوششوں کا حصہ ہے جو کے ایس ریلیف کے ذریعے انجام دی جا رہی ہیں تاکہ دنیا بھر کے دوست ممالک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکے اور ضرورت مند آبادیوں کی مدد کی جا سکے۔

 

شیئر: