Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کے تین وکٹوں کے نقصان پر81 رنز، پاکستان پر 261 رنز کی برتری

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے (فوٹو: گیٹی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے ہیں۔
لندن کے لارڈز سٹیڈیم میں کھیلے جار رہے میچ میں میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 261 رنز تک پہنچ گئی ہے۔
جمعے کو دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی جانب سے ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک سات رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ جبکہ کپتان جو روٹ 24، جورڈن کوکس 11 اور بین ڈکٹ ایک رن کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو اور محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
جمعے کو لارڈز اپنی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ امام الحق زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، یوں دوسری اننگز کے آغاز پر انگلینڈ کو پاکستان پر 180 رنز کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان کی جانب سے اذان اویس 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ سعود شکیل نے 16، محمد رضوان نے سات، کپتان بابر اعظم نے آٹھ اور عبداللہ شفیق نے پانچ رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے چار، جوفرا آرچر نے تین جبکہ جوش ٹونگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بارش کے باعث پہلے روز کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 56 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ دن کے اختتام پر انگلینڈ نو وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا چکا تھا۔
دوسرے روز کا آغاز انگلینڈ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز کے ساتھ کیا۔ انگلینڈ کی آخری وکٹ گس اٹکنسن کی صورت میں گری، جو 45 رنز بنا کر علی عثمان کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پوری ٹیم 66.4 اوورز میں 290 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پہلا روز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے جبکہ گس ایٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے اذان اویس 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے (فوٹو: گیٹی)

میچ کے پہلے روز پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن اپ کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 15 اوورز میں 56 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں 67 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی سمتھ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ جارڈن کاکس نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ دن کے اختتام پر گس ایٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستانی بولرز نے ابتدا میں ہی انگلینڈ کو جھٹکے دیے۔ بین ڈکٹ 17، ایمیلیو گے آٹھ اور جو روٹ صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں جارڈن کاکس اور جیمی سمتھ نے اننگز کو سنبھالا، تاہم پاکستانی بولرز نے آخری سیشن میں ایک بار پھر میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے مسلسل وکٹیں حاصل کیں۔
خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔

شیئر: