Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کو 194 رنز سے شکست، بیٹنگ لائن پھر ناکام

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: گیٹی)
تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دی۔
اتوار کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے تین وکٹیں ابتدا میں گنوا دیں، اس کے بعد شان مسعود اور سعود شکیل نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا تاہم اس کے بعد کوئی بیٹسمین وکٹ پر نہیں ٹھر سکا۔ پوری ٹیم دوسری اننگز میں 194 کے مجموعی سکو پر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد انگلینڈ نے 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تاہم پہلی اننگز میں برتری کے باعث وہ پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ  خرم شہزاد اور محمد علی نے بھی دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی دوسری اننگز
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں انتہائی مایوس کن آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ اذان اویس کی صورت میں سات رنز کے مجموعی سکور پر گری، وہ چھ انفرادی سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد عبداللہ شفیق صفر اور کپتان بابر اعظم چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یوں 14 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تین اہم وکٹیں گر گئیں۔ شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد رضوان سمیت دیگر بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔
سعود شکیل نے میچ بچانے کی کوشش کی تاہم اپنی سینچری مکمل نہ کرسکے اور 97 کے سکور پر باؤنڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر چار آؤٹ کیے جبکہ جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
تیسرا روز
لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث صرف 24 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

کپتان بابر اعظم صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے (فوٹو: گیٹی)

سنیچر کو لندن کے لارڈز کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر177 رنز بنائے ہیں جبکہ ڈین لارنس 50 اور اولے رابنسن دو رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے تین جبکہ محمد علی اور خرم شہزاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یوں تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان پر مجموعی طور پر357 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 34 اور ایمیلو گے 31 جیمی سمتھ اور گس ایٹکنسن سات، سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، جارڈن کاکس، جو روٹ (کپتان)، ہیری بروک، ڈین لارنس، جیمی سمتھ، گس اٹکنسن، اولی رابنسن، جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود، اذان اویس، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی اور امام الحق شامل ہیں۔
 

شیئر: