Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کی 131سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ منائی

بیجنگ.... چین کی ایک مسلمان خاتون دنیا کی سب سے بوڑھی خاتون ہیں اور انکی عمر 131سال ہے۔ انہوں نے ابھی حال ہی میں اپنی سالگرہ بھی منائی۔ مغربی صوبے زنجیانگ کے علاقے یوغیر میں رہنے والی الیمہان سیتی نے اپنے 26پوتوں، پڑپوتوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔ انہوں نے اس موقع پر نوڈلز کھائے۔ مسلمان خاتون کی حالت بہتر ہے اور انکا بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح بھی نارمل ہے۔ انکے آئی ڈی کارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ 25جون 1886ءکو پیدا ہوئی تھیں۔ اس وقت چین پر کنگ شہنشاہ کی حکومت تھی۔ خاتون کو باقاعدہ پینشن ملتی ہے اور وہ کاشغر کے علاقے میں شول کاﺅنٹی میں اپنی 5 نسلوں کے ساتھ رہتی ہیں۔ چین میں سالگرہ کے موقع پر خاص طور پر نوڈلز کھائے جاتے ہیں جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے لمبی عمر دے۔سالگرہ سے ایک دن قبل ہی مقامی ڈاکٹر نے انکا مکمل چیک اپ کیا تھا۔ نوجوانی میں وہ محبت بھرے نغمے سننا پسند کرتی تھیں۔ وہ اب بھی ہر کھانے کے بعد گانے سناتی ہیں۔ اس سے قبل اخبار پیپلز ڈیلی نے اطلاع دی تھی کہ یہ خاتون خود کو فٹ رکھنے کیلئے ڈانس بھی کرتی ہے۔ ڈانس وہ نوجوانی سے ہی کرتی آرہی ہیں۔ ہفتے میں صرف ایک مرتبہ کھانا کھاتی ہیں تاکہ خود کو فٹ رکھ سکیں۔ انکی طویل العمری کا راز یہ ہے کہ وہ ہر وقت خوش باش رہتی ہیں۔ 2013ءمیں چین کے ایک ادارے نے انہیں ملک کی سب سے بوڑھی خاتون قرار دیا تھا۔

شیئر: