Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور عمانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جہاز رانی کی سکیورٹی اور آزادی پر زور

حملوں کی مذمت کی اور مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو عمان کے ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران عمانی وزیر خارجہ نے شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی اور عمان کی جانب سے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میری ٹائم نیویگیشن کی سکیورٹی اور آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
کشیدگی میں کمی، علاقائی امن واستحکام کو بڑھانے کے لیے سفارتی کوششوں کی سپورٹ کی۔
اس سے قبل قطری وزیر خارجہ نے مملکت کے جنوبی علاقے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری اور اقتصادی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی۔
سعودی اور قطری  وزرائے خارجہ  نے حالیہ علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کی سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

 

شیئر: