سعودی اور قطری وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، حوثی حملے کی مذمت
جمعرات 10 ستمبر 2026 2:42
دونوں ملکوں کی سفارتی کوششوں پر پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں قطری وزیر خارجہ نے مملکت کے جنوبی علاقے میں حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری اور اقتصادی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی۔
وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
