یوم الوطنی کے موقع پر ریاض کے اہم مقامات اور عمارتوں کے بیرونی حصوں کو سبز روشنیوں سے روشن کیا گیا جبکہ کنگ فہد روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر روشنیاں دارالحکومت کو مزید دلکش بنا رہی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی نے شہر کے روشن ٹاورز اور شاہراہوں کے فضائی مناظر عکس بند کیے ہیں۔ یہ منظر سعودی پرچم اور مملکت کے اتحاد کی یاد تازہ کرتا ہے جو قومی فخر اور وطن سے وابستگی کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔