مملکت عریبیئن گلف کپ کا چیمپیئن، گرین فالکنز کی جیت پر جشن
عریبیئن گلف کپ کے فائنل میں سعودی عرب کی قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔

منگل کی شب جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے الانما سٹیڈیم میں 62 ہزار 827 شائقین موجود تھے

فائنل میں گرین فالکنز نے ابتدا سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کرلی جو آخر وقت تک برقرار رہی

میچ کو بڑی سکرینز پر دکھانے کے لیے جدہ تاریخیہ سمیت مملکت کے مختلف مقامات پر انتظامات کیے گئے

گراؤنڈ میں شائقین کا جوش و جذبہ دیدنی تھا (فوٹ: بشکریہ سعودی فٹبال نیشنل ٹیم ایکس اکاؤنٹ)

میچ شروع ہونے سے پہلے سعودی شائقین رنگا رنگ انداز سے ماحول کو پرجوش بنایا (فوٹ: بشکریہ سعودی فٹبال نیشنل ٹیم ایکس اکاؤنٹ)
