Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے حوثی حملے ناکام، مغربی ریجن میں بیلسٹک میزائل اور ریاض میں ڈرون تباہ

مملکت کو میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے اتوار کی صبح مملکت کے مغربی ریجن کی جانب داغے جانے والےایک بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ  کردیا۔
جبکہ سنیچر کی رات ریاض ریجن کی جانب داغے جانے والے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے سنیچر کی صبح ریاض کی طرف داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔
سنیچر کی رات سول ڈیفنس نے مکہ مکرمہ ریجن میں ’فضائی خطرے‘ سے خبردار کرنے کے لیے الرٹ جاری کیا تاہم کچھ دیر بعد خطرہ ٹل جانے کا اعلان کیا گیا۔
اتحادی افواج کے ایک گزشتہ اعلان کے مطابق جمعے کو سعودی فضائی دفاع نے پانچ ڈرونز اور تین بیلسٹک میزائل تباہ کیے تھے، جن میں جازان کی طرف داغے گئے دو میزائل بھی شامل تھے۔ مملکت کے جنوبی علاقے میں چار ڈرونز اور ایک دیگر بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا، جبکہ ریاض ریجن کی فضا میں ایک ڈرون مار گرایا گیا۔
نئے حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب جمعرات کو حوثیوں کے حملے میں ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کی متعدد منزلوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔
سعودی عرب کو حوثیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔

 

شیئر: