Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عریبیئن گلف کپ: سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کے خلاف دو گول کی برتری

جدہ تاریخیہ سمیت مختلف مقامات پر میچ دکھانے کے انتظامات کیے گئے۔( فوٹو: ایس پی اے) 
عریبیئن گلف کپ کے فائنل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے الانما سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
منگل کی رات کھیلے جانے والے میچ کو بڑی سکرینز پر دکھانے کے لیے جدہ تاریخیہ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر انتظامات کیے گئے۔ 
 فائنل میں گرین فالکنز نے ابتدا سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کرلی۔
11 ویں منٹ میں ہمام الہمامی نے پہلا گول کرکے برتری دلائی جبکہ دو منٹ بعد 13 ویں منٹ میں کپتان فراس البریکان نے گول کرکے برتری کو دگنا کردیا۔
میچ سے قبل سعودی اور اماراتی ٹیموں نے ٹریننگ اور وارم اپ سیشن مکمل کیے۔
فراس البریکان سعودی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ صالح ابو الشامات اور ہمام الہمامی بھی فرنٹ لائن میں شامل ہیں۔ مڈ فیلڈ میں عبداللہ الخیبری، ناصر الدوسری اور محمد کنو موجود ہیں۔
 محمد العويس گول کیپر ہوں گے جبکہ محمد ابو الشامات، حسان التمبکتی، عبدالإلہ العمری اور متعب الحربي ڈیفینڈر ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب نے قطر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مملکت نے 2019 کے بعد پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
دوسرے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے سخت مقابلے کے بعد عمان کو 0-1سے شکست دی تھی۔

 

شیئر: