Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے پبلک سکوائر جو شہری منظر نامے میں جمالیاتی رنگ بھرتے ہیں

پبلک سکوائر شہر کی ثقافتی یادوں اور طرزِ زندگی کی بھی عکاسی کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کے پبلک سکوائر تعمیرانی اور ثقافتی شناخت کا ایک اہم حصہ ہیں جو سماجی میل جول کے لیے کھلے مقامات کے طور پر کام نہیں کرتے بلکہ شہری منظر نامے میں جمالیاتی رنگ بھرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ مقامات شہریوں اور زائرین کے مل بیٹھنے کا ذریعہ ہیں بلکہ تاریخی اہمیت کے باعث شہر کی ثقافتی یادوں اور طرزِ زندگی کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ مقامات ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کی میزبانی کرکے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا شکرتے ہیں جس سے ایک ایسا پرکشش منظر نامہ تخلیق ہوتا ہے جو مقامی شہریوں اور زائرین دونوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
 عہدِ رفتہ میں مکہ مکرمہ  کے  بازار اور مقامات، عوامی نشستیں، آمد و رفت  اور روز مرہ ہونے والی سرگرمیوں سے جڑے تھے جس سے یہ مقامات شہرکی سماجی یادداشت کا حصہ بن گئے۔
ان پبلک سکوائر کی فنی قدر ان کے جمالیاتی عناصر، تعمیراتی ڈیزائن اور فن پاروں سے بھی ظاہر  ہوتی ہے۔ ان کے ذریعے مقامی ثقافت اور تاریخی ورثے کی جھلک پیش کرنے کے ساتھ عوامی مقامات پر فنون لطیفہ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

مکہ میونسپلٹی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مقامات کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جو وژن 2030 کے تحت پائیدار شہری ترقی، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور کوالٹی آف لائف کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے ان عوامی مقامات کی ترقی شہر کے مناظراور بلدیاتی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان مقامات کے ڈیزائن، آرائشی اشیا اور فن پاروں کے ذریعے مکہ مکرمہ کے ثقافتی و تاریخی ورثے کو نمایاں کیا جائے گا۔

مکہ  اپنی منفرد تعمیراتی اور ثقافتی شناخت اپنی طویل تاریخ اور مذہبی اہمیت کے ساتھ اپنے متنوع تعمیرانی اور سماجی ورثے سے حاصل کرتا ہے جو یہاں کے قدیم محلوں، روایتی بازاروں، تاریخی عمارتوں، روشن دانوں ، لکڑی کے دروازوں اور معاشرتی و فنی روایات سے بھی عبارت ہے۔

 

شیئر: